ترکی میں زندگی نے پھر جیتی جنگ، ملبے سے 147 گھنٹے بعد زندہ نکلی 10 سال کی بچی

   

انقرہ: ترکی اور شام میں 6 فروری کو آئے تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی کارکن ہزاروں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے لوگوں کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس ہفتہ کی شروعات میں جنوب مشرقی ترکی اور شمالی شام میں آئے تباہ کن زلزلوں کے 147 گھنٹے بعد اتوار کی صبح انطاکیہ میں ایک 10 سالہ بچی کیوڈی کو بچایا گیا۔ استنبول میٹرو پولیٹن میونسپلٹی کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ریسکیو یونٹس کے ذریعے کیوڈی کو ایک سوراخ سے باہر نکالا گیا اور پھر ایمبولینس میں لے جایا گیا۔