انقرہ 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے ہوابازی تحقیقات کے عہدیدار استنبول میں اس مقام پر پہونچ چکے ہیں جہاں ایک طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا تھا ۔ ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارہ نے یہ اطلاع دی ۔ کہا گیا ہے کہ طیارہ تیار کرنے والی کمپنی بوئنگ کے علاوہ امریکی شہری ہوابازی کے حکام نے پیگاسس ائرلائینز کے طیارہ حادثہ کے مقام پر پہونچے اور انہوں نے ملبہ کا معائنہ کیا ۔ یہ طیارہ رن وے سے پھسل گیا تھا جس کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ یہ طیارہ حادثہ میں تین ٹکڑوں میں بٹ گیا تھا ۔ بعد میں اس طیارہ کو کرین کی مدد سے وہاں سے ہٹا کر اس کو توڑ دیا گیا تھا ۔