ترکی میں غیرسرکاری تنظیموں پر نگاہ رکھنے کے قانون پر بحث

   

انقرہ : ترک پارلیمان نے غیرسرکاری تنظیموں کی مزید کڑی نگرانی سے متعلق ایک قانونی مسودے پر بحث شروع کر دی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق اس قانون کے ذریعے ملک میں سول سوسائٹی کی آزادیوں کو مزید محدود بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس قانون کے ذریعے وزارت داخلہ کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی تنظیم میں موجود ایسے افراد کو تبدیل کر سکتی ہے، جن کے خلاف دہشت گردی کے معاملے میں چھان بین جاری ہو۔ اس قانونی مسودے میں وزارت داخلہ کو کسی بھی گروپ کو کام سے روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا حق بھی دیا گیا ہے۔ حکومتی موقف ہے کہ اس بل کا مقصد این جی اوز کے ذریعے دہشت گردوں کو فنڈس روکنا ہے ۔