ترکی میں چار کرد حامی میئر گرفتار

   

Ferty9 Clinic

انقرہ ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی پولیس نے آج انسداد دہشت گردی مہم کے تحت جاری آپریشن کے دوران پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے چار میئر کو گرفتار کرلیا ہے۔ مذکورہ چاروں میئر کا دورہ کردش پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) پارٹی سے ہے۔ یہ گرفتاری ترکی حکومت کی جانب سے شمالی شام میں ترک فوجیوں کی کارروائی کے دوران کیا گیا ہے۔ ایچ ڈی پی سے تعلق رکھنے والے مذکورہ میئرس کرد اکثریتی علاقہ جو شام سے متصل اضلاع ہکاری، یوکسیکو، ارکیز اور نوسیبین سے تعلق رکھتے ہیں جہاں انسداد دہشت گردی مہم کے تحت دہشت گردوں سے رابطہ رکھنے کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایچ ڈی پی اور انادولو نیوز ایجنسی نے بغیر کسی تفصیلات کے یہ بات بتائی۔ واضح رہیکہ صدر ترکی رجب طیب اردغان اور ان کی حکومت ایچ ڈی پی کو کردش ورکرس پارٹی جسے ترکی دہشت گرد قرار دیتی ہے سے تعلق رکھنے پر ایچ ڈی پی کو بھی دہشت گرد تصور کرتی ہے۔