ترکی میں گولن تنظیم سے تعلق پر 210 فوجیوں کو گرفتار کرنے کا حکم

   

استنبول /28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے پرسیکیوٹر جنرل نے 2016ء￿ میں حکومت کے خلاف ہونے والی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے اور امریکا میں جلا وطن رہنما فتح اللہ گولن کی جماعت سے تعلق کے الزام میں 210 ترک فوجیوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ترک پراسیکیوٹر جنرل کی طرف سے جمعہ کے روز جن فوجیوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں، ان میں فضائیہ، نیوی اور بری فوج کے ساتھ کوسٹ گارڈ سے تعلق رکھنے والے اہل کار بھی شامل ہیں۔
اعداد شمار کے مطابق ان میں سے 5 کرنل، 7 لیفٹیننٹ کرنل، 14 میجر اور 33 کیپٹن شامل ہیں۔