انقرہ: ترکی کے آرمینیا کے ان دعوؤں کو مسترد کردیا اور کہا کہ ترکی کے ایف16 فائٹر جیٹ طیاروں نے آرمینیا کے سکھوائی ایس وی 25 جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔ آرمینیا کا یہ الزام قطعی غلط ہے۔ آرمینیا کو آذربائیجان کے جن علاقوں پر قبضہ کیا گیا ہے وہاں سے تخلیہ کیا جانا چاہئے۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ترکی نے کہا کہ آرمینیا بیہودہ پروپگنڈہ کے حربے استعمال کررہا ہے۔ ترکی نے ناگورونا ۔ کراباغ کے علاقہ پر آذربائیجان کے دعویٰ کی حمایت کرتا ہے۔ یہاں پر آرمینیا کی افواج نے بغض علاقوں کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔
