ترکی کا الاخوان ٹی وی چینلوں پر مصر مخالف مواد نشر کرنے پر امتناع

   

Ferty9 Clinic

استنبول: ترکی میں حکام نے مصری کالعدم تنظیم الاخوان المسلمین سے الحاق رکھنے والے استنبول میں واقع ٹی وی چینلوں کو حکم دیا ہے کہ وہ مصر کے حوالے سے تنقید پر مشتمل مواد نشر کرنا فوری طور پر روک دیں۔ یہ بات اس معاملے سے واقف ذرائع نے جمعرات کے روز بتائی۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مصر اور ترکی اپنے درمیان کشیدگی کم کرنے کے خواہاں نظر آ رہے ہیں۔ یہ کشیدگی 2013ء میں اس وقت شدت اختیار کی تھی جب مصر کی فوج نے الاخوان سے تعلق رکھنے والے صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ پلٹ دیا۔ مرسی ترک صدر رجب طیب اردغان کے حلیف تھے۔اس کے بعد سے قاہرہ حکومت نے الاخوان کو دہشت گرد تنظیم کا درجہ دے دیا۔ مصر میں سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دیے جانے کے بعد الاخوان کے متعدد رہ نما اور ان کے حامی ترکی چلے گئے۔حالیہ دنوں میں مصر اور ترک ذمہ داران یہ بتا چکے ہیں کہ دنوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہے۔اس معاملے کی جان کاری رکھنے والے ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ ترکی نے الاخوان کے زیر انتظام تین چینلوں (الشرق ٹی وی ، وطن ٹی وی اور مکملین ٹی وی) کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ مصر پر تنقید کرنے والے سیاسی شوز کو نشر کرنا فوری طور پر بند کریں اور صرف غیر سیاسی مواد نشر کرنے کو یقینی بنائیں۔