ترکی کا عراق میں پی کے کے کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

   

انقرہ: ترکی کی فوج نے شمالی عراق میں سرحد پار آپریشن کے ایک حصے کے طور پر ممنوعہ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے ) کے 17 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ۔ ترک وزارت دفاع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آپریشن میٹینا، ہاکورک، گارا اور قندیل کے علاقوں میں کیا گیا، جس میں 19 غاروں، ذخیروں اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں خیال کیا جاتا ہے پی کے کے کے سینئر ارکان رہتے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں متعدد دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ بیان میں واضح طور پر غیرجانبدارکا لفظ استعمال کیا گیا ہے ، یعنی مبینہ دہشت گرد یا تو ہتھیار ڈال چکے ہیں، مارے گئے ہیں یا پکڑے گئے ہیں ترک کی فوج شمالی عراق میں خاص طور پر قندیل پہاڑوں میں کثر زمینی کارروائیاں، فضائی حملے اور بمباری کرتی رہی ہے ۔