ترکی کو اسلحہ فراہم کرنے پر ناٹواتحاد کا غور: جرمنی

   

برلن : جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رہنما مغربی دفاعی اتحاد ناٹوکے رکن ملک ترکی کو اسلحہ برآمد کرنے سے متعلق غور کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جوبائیڈن کو اقتدار منتقل ہونے کے بعد واشنگٹن کے ساتھ بھی اس معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔ مرکل نے کہا کہ یورپی یونین کے آیندہ سربراہ اجلاس سے پہلے ایک رپورٹ تیار کی جائے گی، جس کی روشنی میں ترکی کے ساتھ تعاون سے قبل لیبیا اور نگورنو کاراباخ میں انقرہ کی مداخلت پر غور کیا جائے گا۔