انقرہ۔29 اپریل(سیاست ڈاٹ کام)کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکہ کو ترکی کاکارگوطیارہ دارالحکومت انقرہ سے روانہ ہو گیا ہے ۔صدر رجب طیب اردوغان کی ہدایت پر ترکی نے کووڈ19 کے خلاف جنگ میں تعاون کے زیرِ مقصد امریکہ کو جراحی ماسک، فیس شیلڈ، این ۔ 95 ماسک اورگاون سمیت بھاری تعداد میں طبی سازو سامان بھیجاہے ۔وزارتِ دفاع و وزارتِ صحت کی جانب سے تیار کردہ سامان کو اے۔400 قسم کے بڑے کارگو طیارے سے روانہکیاگیا۔ انقرہ کے فوجی بیس سے اڑان بھرنے والے طیارے پر لادے گئے سامان پر صدارتی نشان سمیت مولانا جلال الدین رومی کے اس قول کو جگہ دی گئی ہے ۔نا امیدی کے بعد ہمیشہ امیدکی کرن نمو دار ہوتی ہے، تاریکی کے بعد سورج کا اْجالا لازمی ہوتا ہے
