ترکی کے صوبے الازیغ میں زلزلہ

   

انقرہ :ترکی کے مشرقی صوبے الازیغ میں زلزلہ آیا ہے،ترکی کے وقت کے مطابق الازیغ میں صبح 9 بج کر 37 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔ترک وزیرِ داخلہ سلیمان سوئیلو نے ٹوئٹ کے ذریعے زلزلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز الازیغ سے 23 کلو میٹر دور تھا تاہم زلزلے کے جھٹکے دیگر صوبوں میں بھی محسوس کیئے گئے ہیں۔ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے سے فوری طور پرکسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔رواں سال جنوری میں اسی علاقے میں آنے والے 6 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 41 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔