ترکی ۔اسرائیل تجارتی بات چیت عروج پر

   

یروشلم : ترکی اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات سرد مہری کا شکار ہے، تاہم دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات پر اس کا کوئی اثر نظر نہیں آ رہا۔ ترکی اور اسرائیل کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم غیر معمولی طور پر 6 ارب ڈالر سے زیادہ پر پہنچ گیا۔ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق یہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تبادلے کی تاریخی سطح ہے۔ماضی کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو اسرائیل کو ترکی کے مقابل تجارتی خسارے کا سامنا رہا ہے ، ما سوا 2013ئاور 2014ء کے جب اسرائیل کو تجارتی آمدنی میں تھوڑا بہت اضافہ میسر آیا۔اس کے بعد سے ترکی کی جانب سے برآمدات کا حجم اسرائیل سے آنے والی درآمدات کے مقابلے میں دو گنا سے زیادہ رہا۔سال 2018ء میں ترکی اور اسرائیل کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم 6.2 ارب ڈالر رہا۔ اگلے سال 2019 ء میں اس میں کچھ کمی واقع ہوئی اور اس کی قیمت 5.5 ارب ڈالر رہی۔