ترکی، یوروپی ممالک سے آنے والے مسافرین پر امتناع کیخلاف درخواست

   

نئی دہلی۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے ترکی، برطانیہ اور یوروپی یونین سے سفر کرنے والے مسافرین کے ہندوستان میں داخلہ پر 18 مارچ سے پابندی عائد کرنے سے متعلق مرکز کی طرف سے جاری کردہ حکمنامہ کے خلاف چیلنج کرتے ہوئے دائر کردہ درخواست پر سماعت سے اتفاق کرلیا ہے۔ یہ درخواست ایک شخص نے دائر کی جس کا بیٹا اسکاٹ لینڈ میں زیر تعلیم ہے اور ان احکام کی اجرائی کے سبب اپنے ملک واپس ہونے سے محروم ہوگیا ہے۔ قبل ازیں یہ مقدمہ چیف جسٹس سدھارتھ مریدل کے اجلاس پر پیش کی گئی تھی جنہوں نے اس پر سماعت سے محض اس لیے انکار کردیا تھا کہ خود ان کی دختر بھی برطانیہ میں زیر تعلیم ہیں۔ چنانچہ انہوں نے کسی دوسری بنچ سے رجوع ہونے کی ہدایت کی تھی۔