ترکیہ امریکہ سے F16طیارے نہیں خریدے گا ؟

   

انقرہ: ترکیہ نیٹو کے F-16 ترکیہ نے نے امریکہ سے جنگی جہاز ایف سولہ کی خریداری کا معاہدہ واپس کرانے کے لیے کوشش شروع کر دی ہے۔۔ 23 ارب ڈالر کی رقم سے ہونے والے اس معاہدے کی جگہ ترکیہ چاہتا ہے کہ جنگی طیاروں کے پرزے اپنے ہاں بنانے کے نئے معاہدے کا امکان پیدا کر سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایف سولہ طیاروں کا معاہدہ ان لڑاکا طیاروں کے سب سے بڑے بیڑے کو موثر اور جدید ترین بنانے کی غرض سے کیا گیا تھا۔ لیکن اب اس کے متبادل معاہدے کی تیاری ہے۔
جنوبی افریقہ کے جنگلات میں آتشزدگی،7ہلاک
جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے کوازولو۔نٹال صوبے کے جنگل میں زبردست آگ لگنے سے 7افراد کی موت ہو گئی اور 196 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ۔ صوبائی حکومت نے یہ اطلاع دی۔کوآپریٹو گورننس اور روایتی امور کے صوبائی محکمہ نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ قبل بھڑکی جنگل کی آگ نے جملہ751 افراد کو متاثر کیا ہے اور کنگ سیتویو، الیمبے ، اتھوکیلا اور زولولینڈ سمیت اضلاع میں نقصان پہنچایا۔