کابل : ترکیہ کی سول سوسائٹی تنظیموں کے تعاون سے انسانی امدادی سامان پر مشتمل 19 ویں خیر سگالی ٹرین ترکمانستان کی سرحد پر واقع تورغندی سرحدی چوکی سے افغانستان کے صوبہ ہرات میں داخل ہو گئی ہے۔خیموں، کمبلوں، جنریٹروں، خوراک، باورچی خانے اور صفائی کے سامان پر مشتمل 500 ٹن سے زائد انسانی امدادی سامان صوبہ ہرات میں زلزلہ زدگان اور پاکستان سے آنے والے افغان مہاجرین میں تقسیم کیا جائے گا۔ترکیہ کابل مشن کے سربراہ اور چارج ڈی افیئر جنک اونال نے کہا ہے کہ ترکیہ نے ہمیشہ مشکل حالات میں افغانستان کا ساتھ دیا ہے اور انسانی امداد اب کے بعد بھی جاری رہے گی۔