انقرہ : ووٹوں کے تناسب سے کوئی بھی امیدوار سادہ اکثریت کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔، دوسرے راونڈ کا مقابلہ 28 مئی کو ہوگا۔ قبل ازیں 14 مئی کو منعقد ہوئے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق رجب طیب اردغان نے 49.52 فیصد ، کمال کلچ دار اولو نے 44.88 فیصد اور سنان اوعان نے 5.17 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔ انتخابات میں شرح شراکت 87.04 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان ووٹوں کے تناسب سے کوئی بھی امیدوار سادہ اکثریت کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدواروں میں سے اردغان اور کلچ دار اولو دوسرے راونڈ میں نبرد آزما ہوں گے۔ 28 مئی بروز اتوار منعقد ہونے والے انتخابات میں قابل قبول ووٹوں کی اکثریت کو لینے والا امیدوار صدر بنے گا۔