ترکیہ میں پہلی بار بینک کیلئے خاتون گورنر کا تقرر

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے جمعہ کو امریکی مالیاتی اداروں کیلئے کام کرنے والی خاتون ’’حفیظہ غائی ارکان‘‘ کو مرکزی بینک کا گورنر مقرر کیا ہے۔ حفیظہ غائی ارکان پہلی خاتون ہیں کو ترکیہ کے مرکزی بینک کی سربراہ بنیں گی۔حفیظہ غائی ارکان اس سے قبل فرسٹ ریپبلک بینک اور گولڈمین سیکس میں کام کر چکی ہیں۔ واضح رہے ایردوان نے 28 مئی کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔ترک نیوز ایجنسی اناضول نے آج جمعہ کو اطلاع دی کہ سرکاری گزٹ نے حفیظہ غائی ارکان کی تقرری کے حوالے سے اردغان کے دستخط شدہ صدارتی فرمان شائع کیا ہے۔واضح رہے ترکیہ کے مرکزی بینک کے گورنر شہاب قفجی اوغلو کے بعد کون ان کی جگہ سنبھالے گا یہ مارکیٹ کیلئے ایک حساس معاملہ سمجھا جا رہا تھا۔