انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ حالیہ 20 سالوں میں ملک نے کامیابیوں کی جو داستان رقم کی ہے اس کے پیچھے کارفرما قوّت پائیدار سیاسی مستقل مزاجی کی قوّت ہے۔صدر اردغان نے ضلع بْرصا میں ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والوں کے لئے منعقدہ تقریبِ تقسیمِ ایوارڈ سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ 20 سالوں میں ملک نے کامیابیوں کی جو داستان رقم کی ہے اس کے پسِ پردہ جو قوّت کارفرما رہی ہے وہ سیاست میں اعتماد اور مستقل مزاجی کا پائیدار ماحول ہے۔ یہی وہ طاقت ہے جس کے بل بوتے پر ہم ،دہشت گردتنظیموں سے لے کر بین الاقوامی طاقتوں تک، مارشل لاء کی کوششوں سے لے کر احتجاجی مظاہروں تک بیسیوں حملوں کے باوجود، ہر امتحان میں کامیاب ہوتے چلے آ رہے ہیں۔صدراردغان نے کہا ہے کہ اس وقت کہ جب دنیا توانائی اور خوراک سمیت طرح طرح کے بحرانوں پر بات کر رہی ہے ، ہم برآمدات میں 254 بلین ڈالر تک رسائی، بڑھتی ہوئی لیبر کے باوجود 32 ملین تک روزگار کی فراہمی کی شرح، گذشتہ سال کی پہلی تین تہائیوں میں حاصل کردہ 6،2 فیصد ترقیاتی بڑھوتی، سیاحت میں 51 ملین تک پہنچی ہوئی سیاحوں کی تعداد، 46 بلین ڈالر کی سیاحتی آمدنی اور دفاع سے لے کر انرجی تک ہر شعبے میں حاصل کردہ تاریخی کامیابیوں پر بات کر رہے ہیں۔