ترکیہ کی یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع‘کل بیگم پیٹ میں ترکش یونیورسٹیز فیر کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔13 ۔ مارچ (سیاست نیوز) ترکیہ کی یونیورسٹیز میں داخلہ کے ذریعہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے خواہشمندوں کو سنہری موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ ترکیہ کی نامور یونیورسٹیز میں داخلوں کی رہنمائی اور تفصیلات حاصل کرنے کیلئے 15مارچ کو صبح 11 بجے تا شام 5 بجے ویونتا ہوٹل بیگم پیٹ میں ترکش یونیورسٹیز فیر 2026 کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ بین الاقوامی یونیورسٹیز میں ڈگری حاصل کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنے تابناک مستقبل کی توقع کرنے والے طلبہ اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کیلئے داخلہ مفت رہے گا اور محدود نشستیں دستیاب ہیں۔ یونیورسٹیز فیر کے دوران ترکیہ کی نامور یونیورسٹیز کے نمائندوں سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔ یونیورسٹیز میں 200 سے زائد کورسس اور پروگرام دستیاب ہیں اور طلبہ کیلئے اسکالرشپ کی سہولت موجود ہے۔ ٹیوشن فیس بھی رعایتی شرح پر مقرر کی گئی ہے۔ اسپارٹ ایڈمیشن اور کونسلنگ کی سہولت حاصل رہے گی۔ ماہرین کی جانب سے اسٹوڈنٹ ویزا کے سلسلہ میں طلبہ کی رہنمائی کی جائے گی۔ ترکیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ یوروپ اور ایشیائی ممالک میں اپنے بہتر مستقبل کی مساعی کرسکتے ہیں۔ ترکیہ کی یونیورسٹیز کو عالمی سطح پر مسلمہ حیثیت حاصل ہے اور ترکیہ میں تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائش کے اخراجات ایک متوسط خاندان کے لئے قابل برداشت رہیں گے۔ ترکش یونیورسٹیز فیر 2026 میں طلبہ سے بڑی تعداد میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔1