انقرہ۔ 24 اکٹوبر (ایجنسیز) ترک میڈیا نے جمعہ کو بتایا کہ ترک سیاحتی مقام بودرم کے قریب بحیرہ ایجیئن میں تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیا کے مطابق دو افراد بچ گئے جس نے بتایا کہ ایک تارکِ وطن تیر کر ساحل پر پہنچا اور دوسرے کیلئے تلاشی مہم شروع کر دی گئی۔بودرم یونانی جزائر مثلاً کوس کے قریب ہے جو یورپی ممالک پہنچنے کے امیدوار تارکینِ وطن کیلئے ایک پرکشش مقام ہیں۔یونان کے خطرناک سفر میں کئی اموات ہوتی ہیں۔بین الاقوامی ادارہ برائے تارکینِ وطن اقوامِ متحدہ کے مطابق بحیرہ روم عبور کر کے یورپ پہنچنے کی کوشش میں اس سال اب تک تقریباً 1400 تارکیِن وطن ہلاک ہو چکے ہیں۔