تریپورہ ہائی کورٹ کی ٹی ایم سی کو ریالی نکالنے کی اجازت

   

اگرتلہ۔ تریپورہ ہائی کورٹ نے سنیچر کی رات دیر گئے ایک فیصلے میں ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی ریالی کو شہر کے رویندرشتوارشیکی بھون کے سامنے منعقد کرنے کی اجازت دے دی۔ دراصل، ریلی کے آغاز سے 11 گھنٹے پہلے ، پولس نے ٹی ایم سی کو ایک نوٹس بھیج کر بتایا تھا کہ اسے وویکانند اسٹیڈیم میں منتقل کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کا کیمپس رویندرشتوارشیکی بھون سے بہت بڑا ہے ۔ اس کے بعد پارٹی نے ہائی کورٹ کا رخ کیا۔ ٹی ایم سی نے معاملے کی فوری سماعت کے لیے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی، جسے تسلیم کر لیا گیا۔ اس پر جسٹس سبھاشیس تالاپترا نے ترنمول کانگریس کو پہلے سے طے شدہ مقام پر ریالی نکالنے کی مشروط اجازت دے دی۔