امپھال:تشدد زدہ منی پور میں حالات اب آہستہ آہستہ بہتر ہو رہے ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں زندگی کو پٹری پر لانے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں۔ اسکولوں کے جزوی طور پر دوبارہ کھلنے کے بعد، کسانوں کو کھیتوں میں واپس لانے اور زرعی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں معمول کی طرف ایک اور قدم ہے۔منی پور حکومت زرعی سرگرمیوں میں مصروف کسانوں کو تحفظ فراہم کرے گی۔ اس کے لیے ریاست نے حال ہی میں وی آئی پی ڈیوٹی پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں کمی کی ہے۔ ان کا استعمال کسانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا جائے گا۔