دوحہ ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانوں کے مابین ہونے والے مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ بیان پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اس بات کا اعلان قطری حکام کی طرف سے کیا گیا ہے۔قطر کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کہا گیا ، ” ہم بہت خوش ہیں کہ ہمارا ایک مشترکہ بیان پر اتفاق ہوگیا ہے جو امن کے لیے پہلا قدم ہے۔‘‘افغان طالبان اور افغان نمائندوں کے درمیان ہونے والی اس دو روزہ ملاقات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آنے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 18 برس سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک روڈ میپ پر جلد اتفاق ہو سکے گا۔
