تشدد کبھی بھی کشمیریت کا حصہ نہیں رہا: صدر جمہوریہ

   

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ تشدد کی کشمیر میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ کیونکہ یہ (تشدد) ایک وائرس کی طرح ہے ، جس سے جسم کو ہر حال میں نجات ملنی چاہئے۔ انہوں نے کشمیر کو ملک کے لئے امید کی ایک کرن قرار دیتے ہوئے نئی نسل کو اپنی عظیم وراثت سے سبق حاصل کرنے کی تاکید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ثقافتی و روحانی اثرات پورے ملک پر مرتسم ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں زمانہ قدیم سے ہی مختلف مذہبوں کے لوگ مل جل کر رہے ہیں ، لیکن بدقسمتی سے یہاں کی اس غیر معمولی مذہبی رواداری کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔