تشکیل تلنگانہ کے بعد سرکاری دواخانوں کی خدمات کافی بہتر

   

سداسیوپیٹ میں چیف منسٹر امدادی فنڈس کی تقسیم ، سابق رکن اسمبلی چنتا پربھاکر کا خطاب

سداسواپیٹ : سداسواپیٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر حلقہ سنگار یڈی کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے 36 خاندانوں میں علاج ومعالجہ کے لیے منظور شدہ تقریبا 15 لاکھ روپیہ کے چیکس کو حلقہ سنگار یڈی کے سابقہ رکن اسمبلی چنتاپربھاکر نے اپنے ہاتھوں تقسیم کیے۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی نے استفادہ کنندہ گان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راو ریاست تلنگانہ کی عوام کی صحت کا خیال رکھنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ۔ریاستی وزیر ہریش راو وزیر صحت ہونے کی وجہ سے حلقہ سنگار یڈی کی عوام میں سی یم ریلیف فنڈ کے ذریعے امداد پہنچانے میں بہت مدد ہو رہی ہے۔۔ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سرکاری دواخانہ کی خدمات کو بہتر بنایا گیا ہے۔آج ریاست تلنگانہ کا ہر غریب امیر سرکاری دواخانوں میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔حاملہ خواتین کے لیے مکمل علاج کے ساتھ کے سی آر کٹ بھی دی جا رہی ہے۔سرکاری دواخانوں میں نارمل ڈلیوری میں اضافہ ہوا ہے۔اگر کوئی شخص پرائیویٹ دوا خانے میں اپنا علاج کرواتا ہے تو اسے سی ایم ریلیف فنڈ کے ذریعے مدد کی جا رہی ہے۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ شہر سنگاریڈی میں بہت جلد میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔جس کے لیے ریاستی وزیر کے ٹی آر اور ہریش راؤ اپنی پوری دلچسپی کے ساتھ کام کروا رہے ہیںتاکہ ضلع کی عوام کو جلد از جلد طبی سہولیات مل سکے۔اس موقع پر شہر سداسواپیٹ او شہر سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے کئی اراکین بلدیہ ، سرپنچ اور ایم پی ٹی سی کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی سے تعلق رکھنے والے کئی قایدین موجود تھے۔