’تصویر لو، بدتمیزی مت کرو‘ بائے بولنے پر جیا بچن پاپا رازی پربرس پڑیں

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ۔ 17؍نومبر ( ایجنسیز )تصویر لو، بدتمیزی مت کرو، بائے بولنے پر جیا بچن پاپا رازی پر پھٹ پڑیں۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔حال ہی میں اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں انہیں فوٹوگرافرز سے الجھتے دیکھا گیا۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن نے پاپارازی کو ڈانٹ پلادی۔ویڈیو میں جیا بچن جارہی ہوتی ہیں تب ہی آواز آتی ہے ‘بائے میم’، جس پر وہ رکتی ہیں اور فوٹوگرافرز سے کہتی ہیں ’آپ لوگ تصویر لیں، بدتمیزی مت کریں‘۔چپ رہو، منہ بند رکھو اور ختم، اوپر سے تبصرے کرتے رہتے ہو۔ جیا بچن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔