ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار دھیمی پڑنے کے بعد بازاروں اور پہاڑی علاقوں میں لوگوں کی بھاری بھیڑ امنڈ پڑی ہے۔وزارت صحت نے اس کو لے کر خبردار کیا ہے۔وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے کہا کہ ہل اسٹیشن جارہے لوگ کورونا پروٹوکول پر عمل نہیں کررہے ہیں۔ اسی طرح سے کچھ تصویر شیئر کرکے کہا کہ اگر پروٹوکول پر عمل نہیں کیا جاتا ہے تو ہم پابندی میں نرمی کو پھر سے ختم کرسکتے ہیں۔اس لئے کہ کورونا کی دوسری لہر ابھی بھی محدود دائرے میں کئی جگہوں پر موجود ہے۔