حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : تعطیلات میں بھی پرائیوٹ و کارپوریٹس تعلیمی اداروں کو چلانے پر سخت کارروائی کرنے کا محکمہ انٹر میڈیٹ تعلیم کے افسر بھاسکر نے انتباہ دیا ۔ انہوں نے ضلع میڑچل میں تعطیلات کے باوجود چلائے جانے والے کئی تعلیمی اداروں کو بند کروایا اور انہوں نے بتایا کہ 13 اکٹوبر تک تعلیمی اداروں کو تعطیلات دی گئی ہیں ۔ لہذا تمام تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں اور اگر اس کے باوجود بھی تعلیمی اداروں کو چلایا جائے تو ان کی مسلمہ حیثیت ختم کردی جائے گی ۔۔