تعلیم کے شعبہ میں پاک ۔ افغان مذاکرات

   

اسلام آباد: افغانستان کے قائم مقام اعلیٰ تعلیم کے وزیر عبدالباقی حقانی نے پاکستان کے ساتھ تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں ممکنہ تعاون پر بات چیت کی ہے ۔افغانستان میں لڑکیوں کے لیے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے مطالبات کے درمیان حقانی کی قیادت میں وزارت اعلیٰ تعلیم کے آٹھ رکنی وفد نے پیر کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا۔ وفد میں نائب وزیر برائے تعلیمی امور لطف اللہ خیرخواہ اور کابل یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر اسامہ عزیز بھی شامل ہیں۔خیال رہے طالبان کی امارت اسلامیہ افغانستان نے صرف چھٹی جماعت تک لڑکیوں کے لیے اسکول کھولے ہیں۔