اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گوٹیرس نے اسکولوں اور یونیورسٹیوں سمیت دیگر تعلیمی اداروں پر ہورہے حملوں کو روکنے کیلئے عالمی برادری سے اس سمت میں کووششیں کرنے کی اپیل کی ہے ۔ گوٹیرس نے تعلیمی اداروں کو حملوں سے بچانے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر چہارشنبہ کو منعقدہ ایک ورچوول پروگرام میں کہا ‘‘اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو محفوظ مقام سمجھا جاتا ہے جہاں بچے اور نوجوان جاکر سیکھتے ہیں اور اپنی ذہنی نشو و نما کرنے کے علاوہ مضبوط بھی ہوتے ہیں‘‘۔ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے سبھی ممبر ممالک سے تعلیم کے حق پر ہو رہے حملوں کو روکنے کے لئے موجودہ بین الاقوامی سمجھوتوں کے تحت اپنی عہد بستگی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔