آن لائن تعلیم نہیں ہو گی، اس مرتبہ سالانہ امتحانات منسوخ نہیں ہونگے نہ طلبہ کو پروموٹ کیا جائیگا
حیدرآباد/20 جنوری ( سیاست نیوز) تعلیمی اداروں میں آن لائن تعلیم کا آغاز نہ کرنے پر یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ تعطیلات میں مزید توسیع کا امکان نہیں ہے۔ 31 جنوری سے تعلیمی اداروں کی کشادگی عمل میں آسکتی ہے۔ کورونا کیسوں میں مزید اضافہ پر ہی حکومت تعطیلات میں توسیع کرسکتی ہے۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ اس بار سالانہ امتحانات کو منسوخ نہیں کیا جائیگا اور نہ طلبہ کو پروموٹ کیا جائیگا۔ ریاست میں کورونا میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے حکومت نے 8 تا 16 جنوری سنکرانتی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ یہ قیاس آرائیاں تھیں کہ حکومت تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کریگی اور 17 جنوری سے آن لائن کلاسیس کا آغاز کیا جائے گا مگر حکومت نے تعطیلات میں توسیع تو کردی لیکن آن لائن کلاسیس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع پر حکومت کو مختلف طبقات کی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تعلیمی اداروں کی کشادگی پر وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس پر اعلیٰ عہدیداروں سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ کورونا کیسوں میں اضافہ ہوتا ہے تو تعطیلات میں توسیع دی جائیگی ورنہ 31 جنوری سے تعلیمی اداروں کی کشادگی عمل میں آئے گی۔ آن لائن کلاسیس پر حکومت کی خاموشی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ صرف چند دنوں کیلئے آن لائن تعلیم شروع کی جائے۔ سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ اس مرتبہ کسی بھی حالت میں سالانہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ امتحانات کو نہ منسوخ کیا جائے گا اور نہ ہی طلبہ کو پروموٹ کیا جائے گا۔ طلبہ اس پر توجہ دینے کے بجائے سخت محنت سے پڑھتے ہوئے امتحانات کی تیاری کریں۔ ن