تعلیمی ترقی کے پروگراموں کو آگے بڑھائیں

   

نارائن پیٹ میں ماہنامہ شمارے کی رسم اجرائی، کلکٹر کا خطاب
نارائن پیٹ۔ 10 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ سکتا پٹنائک نے اپنے چیمبر میں ضلع محکمہ تعلیم کی جانب سے شائع کیے جانے والے ماہانہ شمارے کے سال 2024-25 ایڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان اساتذہ کے لیے ہے جنہوں نے ضلع میں طلبہ کی ترقی کے لیے خود کو وقف کردیا ہے اور ضلع میں تعلیمی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں۔گزشتہ سال شروع ہونے والا ماہانہ شمارہ گزشتہ تعلیمی سال کی کامیابی کے ساتھ اس تعلیمی سال کو مزید پرکشش بنانے اور ہر اسکول کے ہر طالب علم تک مختلف عنوانات کے ساتھ پہنچانے کے لیے خوش آئند ہے جو آنے والے شماروں میں طلبہ کے لیے کارآمد ہوگا۔ کلکٹر کے اساتذہ کے ادارتی بورڈ سے کہا کہ وہ اپنے ساتھی اساتذہ کی کامیابی کے اصولوں کو اپنے اسکولوں میں لاگو کریں اور دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔انہوں نے کہا کہ سابق کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر سری ہرشا کے دور میں شروع کئے گئے پروگرام اور کامیابیاں یہیں نہیں رکنے چاہئیں اور محکمہ تعلیم کو اس جذبے کو آگے لے جانے کے لئے کام کرنا چاہئے اور اس کے لئے ان کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔انہوں نے شمارہ کے ڈیزائن میں حصہ لینے والے اساتذہ کی ٹیم کو سراہا۔اڈیشنل کلکٹر شریمتی گریما نرولہ آئی اے ایس، ڈی ای او عبدالغنی، اے ایم او ودیا ساگر، ڈی ایس او بھانوپرکاش، ایس او ناگرجن ریڈی، اے ایس او سرینواس ٹیچرس/ماہانہ کمپوزیشن ٹیم اپرنا، سری نواس، راگھویندر، ویرملیش، راجو نائک، نریندر، جانکیرام، بھاسکر ریڈی اور سری کانتھ نے حصہ لیا۔