کورٹلہ میں کیریئر گائیڈنس پروگرام، جناب مشتاق علی و دیگر کا خطاب
کورٹلہ۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن کورٹلہ کے زیر اہتمام 20 اکتوبر بروز اتوار بمقام نزد جامع مسجد کورٹلہ کیریئر گائیڈنس اینڈ لائبریری کا مشتاق علی چیرمین، ایڈوکیٹ لکش انٹرنیشنل اسکول نے افتتاح انجام دیا۔ صدر آئیٹا شاخ کورٹلہ آصف مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور کیریئر گائیڈنس اور لائبریری کے قیام کے مقاصد بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ مشتاق علی گریجویٹ ایم ایل سی کے الیکشن میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم مسلمان تعلیمی میدان میں سیاسی میدان میں کافی کمزور ہیں۔ ہمیں تعلیم کے ساتھ سیاسی میدان میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔ محمد نعیم الدین اسسٹنٹ پروفیسر وظیفہ یاب نے تمام گریجویٹس سے خواہش کی کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ مشتقا علی کے حق میں استعمال کریں۰ مشتاق علی نے اپنی تقریر میں کہا کہ بحیثیت گورنمنٹ ملازمین آپ آگے نہیں آسکتے۔ انہوں نے اساتذہ و لکچررس سے کہا کہ ان کے جو مسائل ہیں واٹس ایپ کے ذریعہ ان کے علم میں لائیں۔ آپ کے مسائل کی یکسوئی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی بھی انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔ جمعیۃ العلماء جمعیۃ الحفاظ، جماعت اسلامی کے ذمہ داروں نے ان سے خواہش کی کہ ملت کو آپ جیسے تعلیم یافتہ ایڈوکیٹس اور ملت کی خدمات کا جذبہ رکھنے والے فرد کی ضرورت ہے۔ ان کے اصرار پر وہ ایم ایل سی گریجویٹ کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے تمام گریجویٹ افراد سے ان کے حق میں ووٹ استعمال کرنے کی خواہش کی۔ اس جلسہ سے الیاس احمد خان امیر مقامی جماعت اسلامی، غوث الرحمب پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج کورٹلہ، محمد عبدالرحیم صدر مدرس نونہال اسکول کورٹلہ نے مخاطب کیا۔ اس موقع پر آئیٹا کورٹلہ کی جانب سے مہمانوں کو شال اڑھاکر تہنیت پیش کی گئی۔