حیدرآباد ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹاملسائی سندرا راجن کو آج صبح فون کیا اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر ہونے والی ویڈیو کانفرنس کے بارے میں بات چیت کی ۔ یہ کانفرنس 7 ستمبر کو مقرر ہے ۔ صدر جمہوریہ نے گورنر سے کوویڈ 19 کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ریاست میں اس وباء پر قابو پانے کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔