جگتیال میں شعور بیداری پروگرام ، صحت مند بچوں میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم ، ضلع کلکٹر کا خطاب
جگتیال /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )تقذیہ بخش غذاء پروگرام کے تحت محکمہ بہبود خواتین و اطفال ،جگتیال کے زیراہتمام، پوشن پکواڑ کی اختتامی تقریب کاضلع مستقر میں واقع ایل جی گارڈن میں انعقادعمل میں لایاگیا۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر محترمہ شیخ یاسمین باشا نے مہمان خصوصی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ضلع کلکٹر محترمہ شیخ یاسمین باشا نے کہا، “اس سال اجناس کے استعمال اور مقبولیت کا خاص اہتمام کیا جا رہا ہے، اور ضلع میں حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین، بچوں اور بڑھتی ہوئی عمر کی لڑکیوں سے کہا گیا کہ وہ جوار (چھوٹے اناج) کے بارے میں شعور بیداری کریں اور ان میں غذائیت کا شعور پیدا ہو۔” پروگرام میں آنے والی ماؤں اور بچوں کو اجناس سے بنی خوراک کھانے کے فوائد بتائے گئے۔اسی طرح خواتین کو اپنی صحت کا خیال کیسے رکھنا چاہیے،آگاہ کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ غذائیت سے بھرپور خوراک اور اجناس کے استعمال سے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے اور صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی خواتین سیزرین ڈیلیوری سے گزرتی ہیں اور بیمار ہوجاتی ہیں اس لئے خواتین کو سیزرین ڈیلیوری کے خطرات کے ساتھ ساتھ نارمل ڈیلیوری کے فوائد کے بارے میں بھی آگاہ کیا جانا چاہئے۔ ماؤں سے کہا گیا کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ اور پچھلے پندرہ دن کی سرگرمیوں کی ویڈیو کا،ضلع کلکٹر نے اس موقع پر مشاہدہ کیا۔ مابعد آنگن واڑی ٹیچرس کی جانب سے منعقدہ اجناس کے اسٹال پر لگوائے گئے باجرے اور جوار سے تیار کردہ پکوانوں کا ضلع کلکٹر نے مشاہدہ کیا۔ آخر میں، 3 ماہ سے 6 سال کی عمر کے بچوں کو، آنگن واڑی سنٹر میں شناخت شدہ صحت مند بچوں کو اچھی صحت کے سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر بی نریش، آئی سی ڈی ایس سی ڈی پی اوز، پوشن ابھیان ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، سپروائزر، پوشن ابھیان عملہ، آنگن واڑی کے اساتذہ، مددگار بالخصوص استفادہ کنندگان، آنگن واڑی سنٹر کی ماؤں اور بچوں نے حصہ لیا۔