تقسیم کے شکار ہندو، سکھ افراد کو شہریت دینے کی کوشش :مودی

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ ان کی حکومت نے تقسیم سے متاثر ہندو اور سکھ خاندانوں کو شہریت ترمیمی قانون کے ذریعے شہریت دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے پہلے سکھ گرو نانک دیو کے 553 ویں جینتی کے جشن کے سلسلہ میں قومی اقلیتی کمیشن کے صدر اقبال سنگھ لال پورہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے خصوصی ارداس میں بھی شرکت کی۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ آج دنیا جس مشکل دور سے گزر رہی ہے، اس میں گرو نانک دیو جی کی تعلیمات ایک مشعل کی طرح نئی سمت دینے کا کام کر رہی ہیں۔