تل ابیب اور دیگر شہرو ں پر حماس کے راکٹ حملے

   

یروشلم : اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور دیگر شہروں پر حماس نے راکٹ حملے کیے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ اسرائیل جنگوں میں پہلی بار مسلسل 3 دن کئی بار تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب، یافا اور دیگر اسرائیلی شہروں میں راکٹوں سے تباہی ہوئی ہے۔اسرائیلی شہر رحوفوت میں ہائی ٹرانسمیشن لائن پر راکٹ لگنے سے بجلی معطل ہو گئی۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک راکٹ اسرائیلی علاقے الکریاہ میں بھی گرا اور ہنگامی سائرن بجنے سے الکریاہ میں اسرائیلی عسکری کونسل کا اجلاس روکنا پڑا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق قید اسرائیلیوں کے رشتے داروں نے مختلف شہروں میں احتجاج کیا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کو غزہ میں قید اسرائیلیوں کی پرواہ نہیں۔دوسری جانب القسام بریگیڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل پر تازہ راکٹ حملے غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواب ہیں۔