تلامڑگو میں امام صاحب کی رہائش گاہ کی تعمیر کیلئے تعاون کی اپیل

   

کاماریڈی :22؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیو ز) مفتی محمدخواجہ شریف مظاہری (ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) کے صحافتی اعلامیہ کے ذریعہ تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کاماریڈی کے منڈل لنگم پیٹ کے موضع نلامڑگو جو گذشتہ قادیانیوں سے متاثر رہ چکا ہے۔ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی ذمہ داران ومعلمین کی مستقل جدوجہد وفکر اور کوششوں سے اللہ نے فضل فرمایا یہ علاقہ قادیانیت سے پاک ہوا، معلم اور امام صاحب کی مستقل رہائش گاہ نہ ہونے سے کرایہ کے مکانات بدلنے میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہے، مولانا ابرار الحسن رحمانی قاسمی کی صدارت میں الحمدللہ مقامی احباب کے تعاون سے بیسمٹ پلر تک تعمیری کام ہوا، سید مصباح الدین کی معرفت خصوصی تعاون سے چھت کی تعمیر ہوچکی ہے، دیواریں، فرش، کرنٹ پلمبنگ، دروازے اور کھڑکیاں امام صاحب کی رہائش گاہ کی مکمل تعمیر کیلئے تعاون کی سخت ضرورت ہے، امیدکہ اس مابقیہ تعمیری کاموں میں فراخدلانہ تعاون فرما کر عنداللہ ماجور ہوں گے۔ تعاون کیلئے الحاج سید عظمت علی (سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) سے رابطہ فرمائیں 9618156786۔