حیدرآباد: مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں بیگم حضرت محل قومی اسکالرشپ اسکیم کے تحت تلنگانہ کے 20885 طلبہ کو اسکالرشپ منظور کی گئی ۔ حیدرآباد میں 7615 جبکہ نظام آباد 4492 ، کریم نگر 1696 ، محبوب نگر 1253 اور عادل آباد میں 994 اسکالرشپ کی منظوری دی گئی۔ ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی کے سوال پر لوک سبھا میں جواب دیتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ مرکز کی جانب سے مسلم لڑکیوں کو تعلیمی طور پر مستحکم بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ مرکزی حکومت پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے علاوہ میرٹ کم مینس اسکالرشپس منظور کرتی ہے ۔