فلاحی اسکیمات میں ریاست سرفہرست ، سنگاریڈی میں سی سی روڈ اور ڈرینج کی سنگ بنیاد تقریب ، سابق رکن اسمبلی چینتاپربھاکر کا خطاب
سنگاریڈی:۔ مسٹر چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی نے آج بلدیہ سنگاریڈی کے وارڈ نمبر 6 اور 26 میں 14 لاکھ روپیہ لاگتی سی سی روڈ اور انڈر گراونڈ ڈرینج کا شریمتی بونگولہ وجئے لکشمی چیرمین بلدیہ سنگاریڈی کے ساتھ سنگ بنیاد رکھا. اس موقع پر مسٹر چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت میں ریاست تلنگانہ نے زبردست ترقی کی ہے اور جو کام 70 سال میں نہیں ہوئے وہ کام ٹی آر ایس حکومت نے صرف 7 سال میں انجام دئے۔ ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات کی عمل آوری میں تلنگانہ ملک بھر میں سر فہرست ہے۔ ریاستی حکومت دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے پلے پرگتی اور شہری علاقوں کی ترقی کیلئے پٹنا پرگتی پروگرام روبہ عمل لا رہی ہے ۔اس پروگرام کے تحت سڑک، ڈرینج سسٹم اور صاف صفائی پر بطور خاص توجہ دی جاتی ہے۔ پٹنا پرگتی کے تحت شہر سنگاریڈی میں بلدی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے فنڈس جاری کئے گئے اور آج جو کام شروع کئے گئے وہ بھی پٹنا پرگتی کے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے مقامی ادارہ جات کو با اختیار بنایا ہے اور شہری و دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے منصوبہ بند انداز میں فنڈس جاری کئے جا رہے ہیں۔ سنگاریڈی بلدیہ میں بڑے پیمانہ پر ترقیاتی کام انجام دئے گئے جس کی سابق میں نظیر نہیں ملتی۔ انھوں نے وارڈ نمبر 6 کونسلر محمد سہیل علی قادری اور وارڈ نمبر 26 کونسلر شیخ صابر کی کارکردگی ستائش کی اور کہا کہ دونوں جواں سال کونسلر ہے اور ہمیشہ اپنے وارڈ کی ترقی کی جستجو میں رہتے ہیں۔ شریمتی بونگولہ وجئے لکشمی چیرمین بلدیہ سنگاریڈی نے مخاطب کرتے ہوے کہا کہ سنگاریڈی بلدیہ کے تمام وارڈس میں ترقیاتی کام منظور کئے گئے اور عوام کو بہتر بلدی سہولتوں کے ساتھ شہر کی ترقی کیلئے بلدیہ کام کر رہی ہے۔ شیخ صابر رکن بلدیہ وارڈ نمبر 26 اور محمد سہیل علی قادری رکن بلدیہ وارڈنمبر 6 نے مخاطب کرتے ہوے ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام منظور کرنے پر مسٹر چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی’ شریمتی بونگولہ وجئے لکشمی چیرمین بلدیہ اور وائس چیرمین سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ سی سی روڈ اور انڈر گراونڈ ڈرینج سسٹم کی تعمیر سے عوام کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی ہوئی ہے۔ اس موقع پر کاسالہ بچی ریڈی چیرمین سی ڈی سی، بونگولہ روی، وجیندر ریڈی،ہری کشن، نرسمہلو، محمد جاویدعلی قادری، ڈاکٹر سری ہری، حبیب رسول شکیل نمائندہ معاون رکن بلدیہ، محمد آصف علی معاون رکن بلدیہ، جلندھر رکن بلدیہ، ناگراج گوڑ، مسعود بن عبداللہ بصروی اور دیگر قائدین موجود تھے۔