تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں ٹی آر ایس کے زیر استعمال گاڑیاں اے پی میں استعمال

   

وائی ایس آر کانگریس کی انتخابی مہم پر چارارتھمس کے طور پر ویدیا پالم میں نشاندہی
حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں گذشتہ ڈسمبر میں منعقدہ اسمبلی انتخابات کے موقع پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے استعمال کردہ پرچاارتھمس ( انتخابی مہم میں استعمال کردہ گاڑیاں ) اب ریاست آندھراپردیش میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم دکھائی دے رہی ہے ۔ بلکہ اب یہ تمام گاڑیاں ’’ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی پرچارارتھمس ‘‘ میں تبدیل ہو رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ضلع نیلور کے ویدایاپالم مقام کی ایک اسٹریٹ میں واقع میکانک شیڈ میں ٹی آر ایس کی ان تمام گاڑیوں کا کلر تبدیل کرکے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا کلر کرکے جگن کی پرچارارتھمس میں تبدیل کی جارہی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی صدر جگن کو چندر شیکھر راؤ کی جانب سے بڑے پیماے پر مدد و مالی تعاون کرنے سے متعلق جاری تشہیر کا یہ ایک حقیقی ثبوت ہے ۔ یہاںاس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ قومی صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو نے ایک عرصہ قبل ہی یجہ بات واضح کرچکے ہیں کہ چندر شیکھر راؤ اور وائی ایس جگن کو آندھراپردیش انتخابات کے موقع پر کروڑہا روپیوں کی مالی مدد کریں گے ۔ اس طرح اب ریاست آندھراپردیش میں یہ بات گشت کر رہی ہے کہ اب تک ہی مسٹر وائی ایس جگن ریڈی کو چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ذریعہ ایک ہزار کروڑ روپئے کی مالی مدد پہونچائی جاچکی ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اپنی دولت کو ریاست میں سرمایہ کاری کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے یہ تمام اقدامات ریاست آندھراپردیش کے پانچ کروڑ عوام کیلئے عزت نفس کا مسئلہ بنا ہوا ہے ۔