تلنگانہ اسمبلی اور کونسل کے بجٹ سیشن کا 16 مارچ کوآغاز

   

گورنر مشترکہ سیشن سے خطاب کریں گے
حیدرآباد۔ 8 مارچ (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ جشنودیو ورما نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کا اجلاس طلب کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اسمبلی اور کونسل کے بجٹ سیشن کا 16 مارچ سے آغاز ہوگا اور اجلاس کے پہلے دن 11:45 بجے دن گورنر اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ مرکزی حکومت نے جشنودیو ورما کو مہاراشٹرا کا گورنر مقرر کیا ہے جبکہ اترپردیش سے تعلق رکھنے والے شیو پرتاپ شکلا کا ہماچل پردیش سے تلنگانہ تبادلہ کیا گیا۔ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے آغاز تک اگر شیو پرتاپ شکلا عہدہ کا جائزہ لیتے ہیں تو وہ دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ بصورت دیگر جشنودیو ورما ہی دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گے۔ حکومت نے 20 مارچ کو بجٹ کی پیشکشی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا مالیاتی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کریں گے۔ توقع ہے کہ بجٹ سیشن 10 دن تک جاری رہے گا اور ریاست کی تازہ ترین صورتحال میں بجٹ کے ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔ 1