تلنگانہ اسمبلی میں چار مختلف کمیٹیوں کی تشکیل

   

حیدرآباد۔ 23 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے لیے چار مختلف کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں آئی ہے۔ اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے کمیٹیوں کی منظوری دی۔ ایوان کے قواعد مرتب کرنے کے لیے رولس کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے صدرنشین اپیسکر پوچارم سرینواس ریڈی ہیں جبکہ ارکان میں وزیر امور مقننہ وی پرشانت ریڈی، وزیر فینانس ٹی ہریش رائو، وزیر قانون اے اندرا کرن ریڈی، جی وینکٹ رمنا ریڈی، اے وینکٹیشور ریڈی، کرانتی کرن، احمد پاشاہ قادری، بھٹی وکرامارکا، ایس وینکٹ ویریا اور ٹی راجہ سنگھ شامل ہیں۔ ایوان کی مراعات کمیٹی کے صدرنشین ڈپٹی اسپیکر ٹی پدمارائو ہوں گے جبکہ ارکان کی حیثیت سے ڈی ناگیندر، سی ایچ لکشما ریڈی، جوگو رامنا، ڈاکٹر ٹی راجیا، جعفر حسین اور بھٹی وکرامارکا کو شامل کیا گیا۔ پٹیشن کمیٹی کے صدرنشین ڈپٹی اسپیکر ٹی پدما رائو مقرر کئے گئے ہیں۔ جبکہ ارکان میں جی ساینا، ایم ہنمنت رائو، جی مہی پال ریڈی، ڈی ہرش وردھن ریڈی، بی سبھاش ریڈی اور کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی شامل ہیں۔ حکومت کے تیقنات کمیٹی کے صدرنشین ایم کشن ریڈی ہوں گے جبکہ ارکان میں چلا دھرما ریڈی، کے پی ویویکانند، کرانتی کرن، کے مہیش ریڈی اور کے چندر شامل ہیں۔