تلنگانہ اسمبلی کا سرمائی اجلاس ڈسمبر کے اواخر میں متوقع

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔16۔ڈسمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا سرمائی اجلاس جاریہ ماہ کے اواخر میں منعقد کئے جانے کا امکان ہے۔ حکومت نے عہدیدارو ںکو مختصر سرمائی اجلاس کی تیاریوں کی ہدایت دی ہے کہ ۔ بتایا جاتا ہے کہ 9ڈسمبر2023کو ریاست میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد اجلاس کا آغاز کیاگیا تھا اور 2024 کے دوران بھی اسی دن سرمائی اجلاس کا آغاز ہوا تھا لیکن جاریہ سال تلنگانہ میں رائزنگ تلنگانہ سمٹ کے انعقاد کے سبب اسمبلی کا سرمائی اجلاس 9 ڈسمبر کو شروع نہیں ہوسکا لیکن اب تمام محکمے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور کہا جا رہاہے کہ جاریہ ماہ کے اواخر میں اسمبلی اجلاس مختصر مدت کیلئے منعقد کیا جائے گا اور اجلاس کے دوران برقی و آبرسانی کے علاوہ تعلیم و سیول سپلائز پر بھی مباحث متوقع ہے کیونکہ راشن کارڈس کی اجرائی اور تعلیمی ترقی میں ریاست کو درپیش چیالنجس پر مباحث کئے جانے کا امکان ہے۔3

بتایا جاتا ہے کہ ریاست میں جاری ادارہ جات مقامی کے انتخابات کے سلسلہ میں عائد انتخابی ضابطہ اخلاق کے اختتام کے ساتھ ہی ریاستی کابینہ کا اجلاس منعقد کیاجائے گا اور اس اجلاس میں رعیتو بھروسہ فنڈس کی منتقلی کے سلسلہ میں تاریخ کو قطعیت دینے کے ساتھ اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کے متعلق فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔18 ڈسمبر کو ریاست میں جاری انتخابی ضابطہ اخلاق ختم ہوگا اور اس کے بعداندرون دویا تین یوم کابینہ کے اجلاس منعقد کئے جانے کا امکان ہے۔3