7 ارکان اسمبلی معمولی دولت مند ، 80 ارکان اسمبلی کے خلاف کریمنل مقدمات
حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسمبلی کے لیے منتخب ہونے والے ارکان میں دولت مند ارکان اسمبلی کی اکثریت ہے ۔ ایک تا 50 کروڑ روپئے اثاثہ جات رکھنے والے ارکان اسمبلی کی تعداد 90 ہے ۔ 50 تا 100 کروڑ روپئے کے اثاثہ جات رکھنے والے ارکان اسمبلی کی تعداد 16 ہے ۔ 100 کروڑ روپئے سے زیادہ اثاثہ جات رکھنے والے ارکان اسمبلی کی تعداد 6 ہے ۔ 80 سے زائد ارکان اسمبلی کے خلاف کریمنل مقدمات درج ہیں ۔ فورم آف گڈ گورننس کے صدر ایم پدمناتھ ریڈی نے بتایا کہ ریاستی اسمبلی کیلئے نو منتخب 119 ارکان اسمبلی کے اثاثہ جات اور ان کے خلاف درج کردہ فوجداری مقدمات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ زیادہ دولت اور اثاثہ جات نہ رکھنے والے ارکان اسمبلی کی تعداد صرف 7 ہے ۔ کانگریس کے منتخب 64 ارکان اسمبلی میں 50 ارکان اسمبلی کا مجرمانہ پس منظر ہے ۔ بی آر ایس کے لیے منتخب 39 ارکان اسمبلی میں 19 ارکان اسمبلی کا مجرمانہ پس منظر ہے ۔ بی جے پی کے 8 ارکان اسمبلی میں 7 ارکان اسمبلی کا مجرمانہ پس منظر ہے ۔ مجلس کے 7 ارکان اسمبلی میں 4 ارکان اسمبلی کا مجرمانہ پس منظر ہے ۔ فورم فار گڈ گورننس کے صدر ایم پدمنابھ ریڈی نے کہا کہ مجرمانہ پس منظر رکھنے والے قائدین کو ٹکٹ نہ دینے کا سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے ۔ باوجود اس کے تمام سیاسی جماعتوں نے مجرمانہ پس منظر والے بیشتر قائدین کو ٹکٹ دیا ہے ۔۔ ن