تلنگانہ اسٹیٹ شوٹنگ مقابلے عابد علی خاں اور شفاعت علی خاں چمپین

   

300 میٹرس اور ویٹرنس مقابلوں میں شاندار مظاہرہ

حیدرآباد۔ 2 فروری (سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی کے سانگھی نگر میں پہلے تلنگانہ شوٹنگ مقابلوں کا بگ بور شوٹنگ رینج میں انعقاد عمل میں آیا جس میں عابد علی خاں اور شفاعت علی خاں نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے چمپین کا اعزاز حاصل کیا۔ عابد علی خاں نے 300 میٹر رائفل پرون (این آر)، مینس چمپین شپ میں 300 کے منجملہ 289 اسکور کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ احمد عبدالحق خاں نے (287/300) اور محمد عبدالشاہد نے (287/300) اسکور کیا۔ شفاعت علی خاں نے 300 میٹر رائفل پرون (این آر) ویٹرین چمپین شپ میں (265/300) اسکور کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی جبکہ گستی نوریا نے (239/300) اسکور کے ساتھ سلور میڈل جیتا۔ آر جیتندر راؤ کو (201/300) اسکور پر تیسرا مقام حاصل ہوا۔ تلنگانہ رائفل اسوسی ایشن کے صدر امیت سانگھی، نائب صدر گستی نوریا، آرگنائزنگ سیکریٹری سہیل الدین فاروقی اور رینج ایڈمنسٹریٹر اسپورٹس اتھاریٹی آف تلنگانہ الیگزینڈر فرانسیس نے کامیاب شوٹرس میں میڈلس اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔