تلنگانہ اور آندھراپردیش میں اپریل سے SIR کا آغاز

   

حیدرآباد ۔14 ۔ جنوری (سیاست نیوز) تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں اپریل سے فہرست رائے دہندگان پر خصوصی نظرثانی مہم SIR کا آغاز ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اس سلسلہ میں چیف الیکٹورل آفیسر کو اس بات کی اطلاع دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فہرست پر نظرثانی کے دوسرے مرحلہ کے تحت تلگو ریاستوں کے ساتھ بعض دیگر ریاستوں کو شیڈول میں شامل کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فہرست پر نظرثانی کا کام مئی کے تیسرے ہفتہ تک مکمل کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بہار میں فہرست پر نظرثانی کا کام مکمل کرلیا ہے۔ دوسرے مرحلہ میں 9 ریاستوں اور 3 مرکزی زیر انتظام علاقوں میں نظرثانی کا کام جاری ہے ۔ ان ریاستوں میں اتر پردیش اور مغربی بنگال بھی شامل ہیں۔ دوسرے مرحلہ میں گجرات ، ٹاملناڈو میں فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی کی جارہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تیسرے مرحلہ کے تحت آندھراپردیش اور تلنگانہ میں فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی کی جائے گی۔ ایس آئی آر کے سلسلہ میں اپوزیشن کے زیر اقتدار ریاستوں کی جانب سے مخالفت کی جارہی ہے ۔ تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے اس مسئلہ پر اپنا موقف ابھی تک واضح نہیں کیا۔1