تلنگانہ اور اے پی میں بھوگی منائی گئی

   

حیدرآباد 14 جنوری ( یو این آئی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں تین روزہ سنکرانتی تہوار کا بھوگی تہوار کے ساتھ پہلے دن روایتی جوش و خروش سے آغاز ہوا۔روایتی بھوگی طلوع آفتاب سے پہلے گھروں کے سامنے لگائی گئی اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ضعیف افراد اس آگ کے سامنے کھڑے ہوئے ۔شہروں اور مواضعات میں بھی تہوار کا جوش وخروش دیکھا جارہا ہے جہاں خواتین اپنے گھروں کے سامنے رنگارنگ رنگولی بنارہی ہیں اور ان پر گائے کا گوبر ڈالا جارہا ہے ۔ مرغوں اور بیلوں کی لڑائی کا اس تہوار کے حصہ کے طورپر اہتمام کیا گیا ۔پتنگیں اڑانا اس تہوار کا ایک اٹوٹ حصہ ہے ۔مرغوں کی روایتی لڑائی پر پابندی لگانے کے باوجود یہ کھیل مختلف مقامات بالخصوص آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری اور مغربی گوداوری میں منایا جارہا ہے ۔عوام مرغوں کی لڑائی میں حصہ لے رہے ہیں اور تمام پابندیوں کے باوجود ان پر شرطیں لگائی جارہی ہیں۔تلنگانہ میں عوام پتنگیں اڑا کر اس تہوار سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔