تلنگانہ ایمسیٹ ‘ کورونا پازیٹیو طلبا کو حلفنامہ داخل کرنے ہدایت

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ ایمسیٹ 2020 میں کورونا مثبت ہونے کی وجہ سے شرکت نہ کرپانے والے انجینئرنگ کے طلبا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کورونا انڈر ٹیکنگ فارم داخل کریں۔ اس کے ساتھ انہیں کورونا پازیٹیو اور نیگیٹیو دونوں ہی رپورٹس داخل کرنی ہونگی ۔ یہ رپورٹس اور حلفنامہ انہیں 5 اکٹوبر تک داخل کرنا ہوگا ۔ ٹی ایس ایمسیٹ کے کنوینر پروفیسر اے گوردھن نے کہا کہ کورونا وباء کے پیش نظر ریاستی حکومت نے 17 اگسٹ سے 14 ستمبر کے درمیان کورونا پازیٹیو ہونے والے طلبا کے فائدہ کیلئے خصوصی امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ امتحان ایسے طلبا کیلئے ہوگا جو ایمسیٹ انجینئرنگ میں کورونا کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے ہوں۔ کنوینر ایمسیٹ نے کہا کہ اس خصوصی امتحان کی تاریخ ‘ وقت اور خصوصی سشن وغیرہ کا بعد میں اعلان کیا جائیگا ۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ ویب سائیٹ
https://eamcet.tsche.ac.in
کا مشاہدہ کرتے رہیں۔