حیدرآباد۔ تلنگانہ بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پلس پولیو خوراک پلانے کا آج اہتمام کیا گیا ۔ عوامی نمائندوں نے جملہ 38,319,07 بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی ۔ اس کیلئے جملہ 23,331 بوتھس قائم کئے گئے تھے ۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت نے دوسرے سرکاری محکمہ جات کے تعاون سے 877 موبائیل ٹیمس بنا کر جملہ 877 ٹرانزٹ پوائنٹس کی بھی نشاندہی کی تھی تاکہ وہاں پولیو کی خوراک پلائی جاسکے ۔ محکمہ صحت نے ہزاروں کی تعداد میں عملہ کی خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے اس پلس پولیو پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا ۔